گورنر سندھ عمران اسماعیل لاہور پہنچ گئے، علیم خان سے ملاقات

Mar 07, 2022 | 19:24:PM
گورنر سندھ، عمران اسماعیل، لاہور روانہ
کیپشن: گورنر سندھ عمران اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر  علیام خان کو منانے لاہور پہنچ گئے اور سیدھے  پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے گھر پہنچ گئے ۔

ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے کھل کر پارٹی امور پر بات کی اور گورنر سندھ کو گروپ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
گقبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعلیم خان سے ملاقات کرنے کیلئے جا رہا ہوں ، علیم خان ہمارے بھائی ہیں ان سے ملاقات ہو گی ،ان کا کہناتھا کہ علیم خان کو پنجاب کی گورننس سے متعلق تحفظات رہے ہیں ، عمران خان نے ملاقات کی ہدایت کی تاکہ معاملے کو سمجھیں ،علیم خان ہمارے پارٹی کے ہیں، ہمارے سپورٹر آج بھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پ ھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل