عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی اخلاقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں، اعتماد کا ووٹ جبر کے زور پر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شاہدخاقان،مریم اورنگز یب ،مصدق ملک دیگررہنماوں سے طوفان بدتمیزی کی مذمت کی گئی اس کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔آپ ایک تھپڑ ماروں گے تو ہم دس تھپڑ ماریں گے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے پلے کارڈزپرگالیاں لکھی ہوئی تھیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی نہیں بلکہ بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ کل پارلیمنٹ لاجزکوبنکر بنایاہواتھا،ایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے۔زبردستی ووٹ لینے کامطلب ہے عمران خان تم کوعلم ہوگیاتمہاراوقت آگیاہے۔وہ خودکوطفل تسلی بھی نہیں دے سکتاکیونکہ اسے پتہ ہے کہ اعتمادکاووٹ کیسے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کےایم این ایزہمارےساتھ رابطے میں ہیں۔مفتاح اسماعیل کو این اے 249کراچی کیلئے امیدوارکھڑاکرنےکافیصلہ کیاہے۔