دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ،طبی ماہرینِ نےخبردارکردیا

Jun 07, 2026 | 10:12:AM
دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ،طبی ماہرینِ نےخبردارکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں دل کے امراض میں تشویش ناک حد تک اضافے کوماہرینِ قلب نے  خطرناک قرار دیدیا ۔
کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کےبانی ڈاکٹربشیرحنیف کےمطابق شہرقائدمیں ہرماہ تقریباً 35 سے 40 ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔
دل کے کیسز میں 12 فیصد مریضوں کی عمر 40 سال سے کم ہےجو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نوجوان نسل بھی دل کے امراض کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی حجاج نےاس سال کتنی رقم خرچ کی؟تفصیلات سامنے آگئیں
ڈاکٹر بشیرحنیف کے مطابق صحت مند طرزِ زندگی اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،جبکہ سگریٹ نوشی، ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر دل کے امراض کی بڑی وجوہات ہیں۔