صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفراء کی ملاقات
کیپشن: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں مختلف ممالک کے سفراء کی ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفراء اور سفارتی نمائندوں نے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی ایوانِ صدر میں موجود تھے، جنہوں نے بھی مہمان سفارتکاروں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر آمد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا