پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرت ویرندر کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔
29 سالہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اطہر زاہد زاہد نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں عیدالاضحیٰ کے روز منعقدہ عالمی ریسلنگ گرینڈ ایونٹ میں بھارتی ریسلر سمرت ویرندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
اطہر زاہد نے فتح کے بعد کہا کہ یہ جیت پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان آغا کے جلد ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی