سلمان آغا کے جلد ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی

Jun 05, 2025 | 12:31:PM
سلمان آغا کے جلد ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کے ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کر دی۔

سابق کرکٹر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان آغا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔

بنگلہ دیش کو کلین سویپ کرنے والے ٹی ٹونٹی کپتان سلمان آغا ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، اس بارے میں باسط علی کے ٹوئٹ کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایشین انڈو ر روئنگ: پاکستان کے 10 گولڈمیڈل