اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

Jun 07, 2023 | 10:46:AM
اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
کیپشن: اعجاز چوہدری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست پر سماعت 9 جون تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 9 جون کو جواب طلب کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں بدعنوانی، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

خیال رہے کہ سلمیٰ اعجاز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اعجاز چوہدری کو معاشرے میں حاصل مقام اور تعلیم کی وجہ سے جیل میں بی کلاس کی سہولت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اعجاز چوہدری کو بیماری کی وجہ سے گھر کا کھانا فراہم کرنے اور اہلخانہ کو ملنے کی اجازت دی جائے۔