پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں بدعنوانی، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Jun 07, 2023 | 10:30:AM
پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں بدعنوانی، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) انٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے دوران بدعنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ اور رائے ممتاز کے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ رانا انتظار صاحب آپ پہلے اس درخواست کو نمٹا لیں جس کے جواب میں رانا انتطار ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں اس متعلق معلوم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت کا شاہ محمودقریشی کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم

اس پر عدالت نے کہا کہ 2 بجے تک انتظار میں رکھتے ہیں 2 بجے آ جائیں۔

سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ پرویز الہٰی کی جانب سے رانا انتظار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔