پیکا ترمیمی بل نامنظور،عجلت میں منظور کیا گیا قانون آزادی کا گلا گھونٹے گا، ایمنڈ

May 16, 2024 | 22:12:PM
پیکا ترمیمی بل نامنظور،عجلت میں منظور کیا گیا قانون آزادی کا گلا گھونٹے گا، ایمنڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے حکومت پنجاب کے ہتک عزت کے مجوزہ بل اور وفاقی حکومت کے پیکا ترمیمی بل کو مسترد کردیا ہے۔

آج ہونے والے ایمنڈ  اجلاس  کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر عجلت میں منظور کیا گیا کوئی بھی قانون آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہوگا،لاہور میں منعقد اجلاس میں آزادی صحافت کی موجودہ صورتحال اور الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ ایمنڈ  ہتک عزت اور فیک نیوز کے تدارک کے لئے قانون سازی کی مخالف نہیں، تاہم کوئی بھی قانون بنانے سے پہلے نہ صرف اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے بلکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا کوئی قانون آزادی اظہار رائے کو متاثر نہ کرے۔

 ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز  (ایمنڈ) کے جنرل باڈی اجلاس میں سال 2024 سے 2026 کے لئے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا، نومنتخب عہدیداروں میں  جیو نیوز کے اظہر عباس صدر، سماء نیوز کے طارق محمود سیکرٹری جنرل، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر، نيو نیوز کے محمد عثمان نائب صدر، ہم نیوز کے ریحان احمد اور 24 نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز ہوں گے جبکہ شہاب محمود فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

 ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں مبارک علی، اویس اقبال، محمد نوشاد على، كامران لاشاری، محسن رضا، معصوم رضوی، عماد یوسف اور زاہد مظہر شامل ہیں ، جلاس کے موقع پر مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں جمعہ اور ہفتہ کوچھٹی ہوگی،پارلیمنٹ نے منظوری دیدی