پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کیلئے تیار ہوں،جیسن گلیسپی

May 16, 2024 | 22:04:PM
 پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کیلئے تیار ہوں،جیسن گلیسپی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کوچنگ سے متعلق بہت سے لوگوں سے بات کی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وٹمور نے کافی معلومات دی ہیں اور اچھی نصیحت بھی کی ہے، جیف لاسن کے ساتھ بھی بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

جیسن گلیسپی نے کہاکہ سائمن ہیلمٹ گزشتہ سال پاکستان ٹیم کے ساتھ تھے، سائمن ہیلمٹ نے مجھے کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا وہ کیا سوچتے ہیں۔پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ نے کہا کہ سپورٹ سٹاف میں کچھ سالوں کے دوران تبدیلیاں ہوئی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان میں کئی لوگوں سے بات ہوئی،انہوں نے کہاکہ میری بات چیت اب تک بڑی شاندار رہی ہے، سب بار بار تبدیلیوں کے تاثر کو بدلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے زیادتی کے الزام 8 سال قید کی سزا پانےوالے معروف کرکٹر کو بےگناہ قراردیدیا