عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان

May 16, 2024 | 22:59:PM
عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: نماز عید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں عیدالاضحیٰ پر شہریوں کیلئے 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی 17 جون بروز پیر 2024 کو ہونے کی پیشیگوئی کی گئی ہے، یعنی ویک اینڈ کی چھٹی اتوار شامل کرکے، پیر، منگل، بدھ، جمعرات تک پانچ دن کی تعطیلات شامل ہیں۔

اگر پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔تاہم اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کے دام بھی گر گئے