دھمکیاں بند ہونے تک مذاکرات شروع نہیں ہونگے:ایران کا امریکہ کو دو ٹوک پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، اپنے دستخط کی عزت کریں۔
ایران امریکا مفاحمتی یادداشت کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایم او یو کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پر بات چیت شروع نہیں ہو گی، اپنے دستخط کا احترام کریں۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن سے تہران تک! ٹرمپ نے مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن قرار دیا ہے۔
تہران میں حماس کی لیڈر شپ کونسل کے سربراہ محمد درویش سے ملاقات میں باقر قالیباف نے واضح کیا کہ معاہدے کے باوجود امریکا کے ساتھ شدید اختلافات برقرار ہیں۔