ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ اس کا کام تمام کر دیں گے:ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ اس کا کام تمام کر دیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ میں ایرانی بحریہ کے جہاز، فضائیہ کے تمام طیارے، ریڈار نظام مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
امریکی بحریہ نے ایران کی ایسی بحری ناکہ بندی کی جو ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی،کوئی ایرانی بحری جہاز دو ماہ تک ناکہ بندی عبور نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کو اس لیے ترجیح دیتا ہوں میں نہیں چاہتا ایرانی عوام اس کا خمیازہ بھگتے۔ایران کیلئے بہتر ہے وہ جنگ کے بجائے مذاکرات کی خواہش رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:تہران سے قم تک سوگواروں کا سمندر!
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
امریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس نے عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دی۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔
امریکی صدر کا اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی فوج نے وینزویلا میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ چار سال کے اندر امریکی سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا لیکن سٹاک مارکیٹ کا یہ ہدف صرف ایک سال کے اندر ہی حاصل ہو گیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔