ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی، چین نے مخالفت میں ردعمل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے حوالے سے دی جانیوالی دھمکی پر ردعمل دیدیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں،چین امریکی صدر کے دباؤ بڑھانے کے اقدام کی مخالفت کرتا ہے,تجارتی جنگوں اور ٹیرف کی لڑائیوں میں کوئی فاتح نہیں ہے۔امریکی صدرٹرمپ نےبرکس کےحامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانےکی دھمکی دی،اعلان کیاکہ جوممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائےگا،کسی ملک کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنشن میں اضافہ،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا