شاہنواز دھانی کی بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد 

Jul 07, 2022 | 23:01:PM
شاہنواز دھانی، بھارت کے سابق کپتان، مہندرا سنگھ دھونی، سالگرہ کی مبارکباد،
کیپشن: شاہنواز دھانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ایک درخواست بھی کی ہے۔
ٹوئٹر پر دھانی نے ایم ایس دھونی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے دھونی کے نام پیغام لکھا جس میں درج تھا کہ ہر دور کے ایک عظیم تفریح مہیا کرنے والے اور فنشر کو سالگرہ مبارک ہو۔
دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سر ایم ایس دھونی، سالگرہ مبارک، آپ میرے لیے رول ماڈل اور انسپائریشن ہیں، آپ کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں، برائے مہربانی ہم سب کو مزید چند برس تفریح مہیا کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنا آزادی اظہار رائے کیخلاف ہوگا،جسٹس جمال خان کا اختلافی نوٹ