بدلتے وقت میں پاکستان اور چین کو الگ دیکھنا غلط ہے,بھارتی اسٹریٹجک ماہرین 

Jul 07, 2021 | 11:54:AM
بدلتے وقت میں پاکستان اور چین کو الگ دیکھنا غلط ہے,بھارتی اسٹریٹجک ماہرین 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے اسٹریٹجک ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ چین کو اسٹریٹجک اعتبار سے شکست دینے کے لئے بھارت کو جلد سائبر سپیس میں حملہ کرنے کی اہلیت حاصل کرنی ہوگی۔بدلتے وقت میں پاکستان اور چین کو الگ دیکھنا غلط ہے,سائبر جنگ کے معاملے میں بھارت کی تیاری کم اور زیادہ کمی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اسٹریٹجک مفکر ہرش وی پنت نے پندرہ ممالک میں اسٹریٹجک موضوعات پر کام کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک سٹڈی کے ایک مطالعہ کے حوالے سے ایک مضمون میں کہا ہے کہ بھارت کی پوری سائبر طاقت پاکستان کے خلاف ہے۔ جبکہ چین سائبر ڈومین میں مہلک حملے کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری اسٹریٹجک حکمت عملی کا محورایک طویل عرصے سے پاکستان ہے،جس کی وجہ سے ہمارے ادارے بھی پاکستان پر مبنی ہیں، لیکن بدلتے وقت میں پاکستان اور چین کو الگ دیکھنا غلط ہے۔ بھارت کے لئے دو محاذ جنگ ہے۔ بہت سے کام چین خود نہیں کرے گا،لیکن پاکستان اپنی طرف سے کرے گا۔ اسی لئے بھارت کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ وہ پاکستان کو چین کی پراکسی کے طور پر دیکھے۔ تاہم پچھلے سال گلوان کے واقعہ کے بعد ذہنیت بدل رہی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ اب ہر شعبے میں کس طرح چین پر فوکس ہے۔مطالعہ میں بھارت کی سائبر جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پنت نے بتایا کہ سائبر جنگ کے معاملے میں بھارت کی کم تیاریاں اور زیادہ کمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چین اور پاکستان دونوں عام ممالک نہیں ہیں۔ایک طرف پاکستان ہے جہاں فوج بہت طاقتور ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر فوجی ترجیحات غالب ہیں۔ دوسری طرف چین ہے جو شفاف نہیں ہے اور سچ کو چھپانے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ جیسے ملک کو نہیں معلوم کہ وہاں کیا چلتا ہے۔ چین میں بھی گزشتہ کچھ برسوں میں فوج کا غلبہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر:شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف لوگوں کا احتجاج