جو بائیڈن کی پنشن نے سب کو حیران کر دیا، امریکی تاریخ کی سب سے بڑی رقم

Jan 07, 2026 | 18:19:PM
جو بائیڈن کی پنشن نے سب کو حیران کر دیا، امریکی تاریخ کی سب سے بڑی رقم
کیپشن: صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن کی اپنی بلی کے ساتھ یہ فوٹو ان کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جب انہوں نے اپنی کینسر سے صحتیابی کے متعلق اطلاع اپنے مداحوں کو دی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سابق صدر جو بائیڈن کا پانچ سالہ صدارت کے دوران کوئی سکینڈل نہیں بنا۔ ان کو امریکہ ریاست وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد اچھی زندگی گزارنے کے لئے اتنا کچھ دے رہی ہے کہ ان کے دل میں کبھی یہ ملال نہیں آئے گا کہ "اِدھر اُدھرہاتھ نہیں مارا"۔ صدر جو بائیڈن کو دراصل  امریکہ کی تاریخ کی سب سے زیادہ ریٹائرمنٹ پنشن مل رہی ہے۔

 83 سالہ  سابق صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال کے ابتدائی تین ہفتے صدر کی حیثیت سے کام کیا اور 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو کر عام امریکی شہری بن گئے تھے۔ تب سے ان  کو سالانہ تقریباً 4 لاکھ 17 ہزار ڈالر پنشن دی جا رہی ہے، جو ان کی  صدر  کی حیثیت سے کام کے دوران ملنے والی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ 

نیشنل ٹیکس پیئر یونین فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈیمین بریڈی کے تجزیے کے مطابق یہ رقم امریکہ کی  تاریخ میں کسی بھی سابق صدر کو ملنے والی سب سے بڑی پنشن ہے۔ یہ سابق صدر باراک اوباما کی ریٹائرمنٹ انکم  سے تقریباً دوگناہے۔

صدر جو بائیڈن کی یہ صدرِ امریکہ کی تنخواہ سے بھی زیادہ پنشن ان کے طویل سیاسی کیریئر کا ثمرہے۔ وہ چالیس سال سے زیادہ عرصہ  تک سینیٹ کے رکن رہے، اس کے بعد نائب صدر اور پھر صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ اس طویل سرکاری خدمت کے باعث انہیں مختلف سرکاری پنشن سکیموں سے فائدہ حاصل ہوتا ہے جس کا مجموعہ صدر امریکہ کی تنخواہ سے کچھ زیادہ ہو جاتا ہے۔۔

 امریکہ کے  صدر کی حیثیت سے جو  بائیڈن کو سالانہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملتے ہیں اور کانگریس کی سول ریٹائرمنٹ سکیم کے تحت انہیں اضافی رقم دی جاتی ہے، جو مجموعی طور پر 4 لاکھ 17 ہزار ڈالر سالانہ تک پہنچتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پیپلز پارٹی کے رہنماحافظ غلام محی الدین کی بھابھی انتقال کرگئیں

پنشن کے ساتھ  امریکی قانون کے تحت سابق صدور کو  ریٹائرمنٹ کے بعد روز مرہ کاموں کے لئے دفاتر، معاون عملہ، سکیورٹی اور دیگر سرکاری سہولیات بھی مفت ملتی ہیں۔

2026 کے بجٹ میںصدر  جو بائیڈن کے لیے 15 لاکھ ڈالر سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جن میں ان کے زیراستعمال  دفتر کے کرائے کی مد میں سب سے زیادہ رقم شامل ہے۔ ان مراعات پر کانگریس میں ریپبلکنز کی طرف سے تنقید بھی کی جا رہی ہے، تاہم تاحال ان میں کمی سے متعلق کوئی نیا قانون منظور نہیں ہو سکتا کیونکہ خود ریپبلکن پارٹی میں صدر جو بائیڈن کے مداح تعداد میں کم نہیں جو سیاسی میدان میں اختلاف کریں تو کریں لیکن صدر بائیڈن کی انتہائی ضروری مراعات کے معاملہ میں ان کو زک نہیں پہنچائیں گے۔

صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کو گزشتہ سال کے دوران کینسر کا بھی سامنا رہا لیکن اب  وہ  دونوں صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موجودہ ڈونلڈ ٹرمپ کی  صدر کی تنخواہ کتنی ہے؟

2026 تک، ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری تنخواہ $400,000 سالانہ ہے۔