میٹرک سالانہ امتحانات تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریا ض)رواں سال رمضان المبارک کے باعث میٹرک سالانہ امتحانات 2026 تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات 27 مارچ سے عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد شروع ہونگے۔
لاہور بورڈ نے 27 مارچ سے امتحانات شروع کرنے کی اجازت مانگ لی،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
طلباء کاکہناہے کہ پیپرز بروقت یکم مارچ سے شروع ہونا چاہیے،عید الفطر پر صرف ایک ہفتہ کی چھٹیاں دی جائیں،23 مارچ سے پی ایس ایل بھی شروع ہورہا ہے،بچے میچ دیکھیں گے یا امتحانات کی تیاری کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں:لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
دوسری طرف والدین کاکہناہے کہ تاخیر سے پیپر شروع ہونے سے بی اے اور انٹر کے امتحان کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔