پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Jan 07, 2024 | 12:38:PM
پی ٹی آئی رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں اسلم اقبال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج چھٹی کے روز بھی جاری ہے جس کے دوران اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکے خلاف اپیل منظور کی۔

ریٹرنگ افسر نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 171 سے میاں اسلم کےکاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سردی کی شدید لہر،درجہ حرارت مزید گر گیا