پنجاب میں سردی کی شدید لہر،درجہ حرارت مزید گر گیا

Jan 07, 2024 | 10:00:AM
پنجاب میں سردی کی شدید لہر،درجہ حرارت مزید گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی سجا د )پنجاب سمیت لاہور شہر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی موجودہ درجہ حرارت 5 ریکارڈ جبکہ قلات میں پارا منفی 2اور کوئٹہ میں منفی ایک تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں شدید دھند ،حد نگاہ میں نمایاں کمی ،سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 100فیصد ریکارڈ کیاگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس  کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 163ریکارڈ کی گئی ، جسکے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:جی میل اکاؤنٹ تک ہیکرز کی بغیر پاسورڈ رسائی ، ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

ائیرکوالٹی انڈیکس  کے مطابق ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 198 ریکارڈ اور پولو گراؤنڈ کینٹ میں 183،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 191ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے مزید دھند بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب اورپشاور میں دھند کا بھی راج  برقرار ہے ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بارش اور برفباری کاامکان جبکہ سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوائنزا وائرس پھیلنے لگا، ہسپتالوں میں مریض بڑھ گئے،طبی ماہرین نے شہریوں کااحتیاطی تدابیراختیار کرنے کامشورہ دے دیا ۔

دوسری جانب  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  شدید دھند کے باعث  ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک  بند،لاہور سیالکوٹ موٹروے ،موٹروےایم 3 اورموٹروےایم5بھی دھندکےباعث بند ہے ، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،دوران سفرفوگ لائٹس کااستعمال یقینی بنائیں اور  تیزرفتاری سےپرہیزکریں۔

اس کے علاوہ شدید دھند کے باعث  لاہور آنے والی مسافر گاڑیاں بھی  گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ، خیبرمیل ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ،کراچی سے لاہور آںے والی لگزری ٹرین گرین لائن ایک گھنٹہ 55 منٹ ،،تیزگام تین گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے 40 منٹ،کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس تین گھنٹے ،ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ ،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس پونے دو گھنٹے ،کراچی سے براستہ قصور آنے والی فرید ایکسپریس دو گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے 6گھنٹے اور جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر کا شکار رہی ، جس سے   مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔