ترک حکومت نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے

May 03, 2024 | 00:41:AM
ترک حکومت نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے
کیپشن: طیب اردوان اور نیتن یاہو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترک حکومت نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

 اسرائیل کی جانب سے  ترکیہ کے اقدام پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی درآمدات و برآمدات کیلئے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔ ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر پر 5سال کی پابندی عائد