عید سے قبل درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات

Apr 08, 2024 | 20:07:PM
عید سے قبل درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محکمہ موسمیات نے عید کے روز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے لیکن عید سے قبل درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانےوالوں کا کہنا ہےکہ آج رات ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے  جبکہ آئندہ روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور گرم جبکہ بعض میدانی اضلاع میں دن کے اوقات میں درجہ حرات 04سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ، تاہم ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاوپور، بہاولنگر ، رحیم یار خان اور گر دو نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری،گلیات اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور گرم ،بعض میدانی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرات 04سے 05 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا  جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کرم،وزیرستان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اورگرم جبکہ دن کے درجہ حرات میں 02 سے 03 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان،سندھکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ بالائی سندھ میں دن کے وقت درجہ حرات میں 02 سے 03 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،آج ریکارڈ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد  میں رہا جہاں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکرنڈ 43، پڈعیدن، موہنجوداڑو، لاڑکانہ اور دادو میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عید سے قبل ڈالر  مہنگا ہو گیا