نیوزی لینڈ بورڈ نے سکواڈ کا اعلان کس سے کروایا ؟ دنیائے کرکٹ حیران

Apr 29, 2024 | 21:54:PM
نیوزی لینڈ بورڈ نے سکواڈ کا اعلان کس سے کروایا ؟ دنیائے کرکٹ حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے  سکواڈ کا اعلان 2  ننھے بچوں سے کروا کر دیگر کرکٹ بورڈز کو حیرت میں مبتلاکردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان منفرد انداز میں کرکے سب کو حیران کر دیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے 2 دن قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (این زیڈ سی) نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 ننھے بچے اسکواڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔

ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں، سوشل میڈیا پر جیسے ہی ان ننھے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس منفرد انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کے اعلان کے لیے منفرد انداز اپنایا تھا، ورلڈ کپ 2023 کےلئے این زیڈ سی نے ویڈیو میں پیغام جاری کیا تھا جس میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے ان کے نام کا اعلان کرتے دکھائی دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا