جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی

Apr 29, 2024 | 21:44:PM
جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ءکیلئے  جنوبی افریقا نےاپنی  کٹ کی رونمائی کر دی۔

رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی، ورلڈ کپ کیلئے پروٹیز کی کٹ میں پیلا اور ہرا رنگ شامل ہیں، کٹ کی رونمائی وانڈررز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے فائنل کے دوران کی گئی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ءسے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا گروپ ڈی میں شامل ہے، اس گروپ میں ان کے علاوہ سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا