بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد واپسی، کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

Apr 29, 2024 | 21:19:PM
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد واپسی، کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان 9سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کےلئے تیار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی کے مطابق عمران خان پچھلے کچھ عرصے سے فلم انڈسٹری میں واپسی پر غور کر رہے تھے تاہم یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ماموں عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے بنائی جانے والی کامیڈی فلم ’ہیپی پٹیل‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اداکار ’ویر داس‘ اس فلم کے ذریعے ہدایتکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو کریں گے، بھارتی ریاست گوا میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور اداکار عمران خان اس وقت فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا