نوشہرہ ورکاں،تیز بارش کے باعث برآمدے کی چھت آگری، 50 بھیڑیں ہلاک

Apr 29, 2024 | 22:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امین گورایہ)نوشہرہ ورکاں میں تیز بارش اور آندھی سے برآمدے کی چھت گرنے سے 50 بھیڑیں مر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں تھانہ تتلے عالی کے نواحی گاؤں مرالیوالہ کے رہائشی ادریس گجر، افتخار گجر اور آصف گجر بھڑیں چروا رہے تھے کہ تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے برآمدہ گرنے سے 50بھیڑیں مرگئیں اورآصف نامی چرواہے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ،بھیڑوں کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے،ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی چرواہے کی فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو کتنی قید اور جرمانہ ہوگا؟نوٹیفکیشن جاری