سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو کس سے تشبیہ دی؟

May 03, 2024 | 00:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج ہونے والی پریس کانفرنس کو این آر او کی بھیک سے تشبیہ دے دی۔ 

24 نیوز کے پروگرام ’دی سلیم بخاری شو‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج کی پریس کانفرنس کو تحریک انصاف کی این آر او کی بھیک سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کیا مطلب ہے این آر او دو، یہ بانی پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن ہے جو کہتے تھے کہ میں این آر او نہیں دونگا اور نہ ہی این آر او لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا آئینی حدود سے متعلق بیان کس کیلئے جواب تھا؟ سینئر صحافی نے واضح کر دیا

سلیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کی صحت پر جواب دیا کہ وہ بالکل درست ہیں اور ان پر سزائیں بالکل درست ہیں، انہوں نے بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل منتقلی کو بھی پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی قرار دیا کیونکہ عمران خان کی بہنیں سیاست میں اِن ہیں جبکہ بشریٰ بی بی سین سے آؤٹ ہیں اس لئے وہ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی کے قریب رہنا چاہتی ہیں۔

علاوہ ازیں سینئر صحانی نے وفاقی وزیر داخلہ کے ایم کیو ایم سے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس کی ضرورت پر زور دیا اور وزیر داخلہ کی کوششوں کو سراہا، عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات سے خطے میں امن قائم نہیں ہو گا ،اسرائیل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جتنا ظلم آپ غزہ میں کریں گے آ پ کو اندر اور باہر جہاں بھی یہودی ہیں ان کو ان مظالم کا جواب دینا ہوگا کہیں بھی ریاستی جبر ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتا۔