پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Apr 13, 2024 | 16:53:PM
پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی کٹائی کا موسم جاری ہے جبکہ  صوبہ بھر میں شدید بارشوں کی بھی پیشگوئی  کر دی گئی ہے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دیں گئی ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ،جس میں بہاولپور ،تحصیل یزمان ،رحیم یار خان کوٹ ادو اور مظفر گڑھ میں آسمانی بجلی گری ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ عوام الناس احتیاط کریں بارش اور بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے جبکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔