اضافی گندم خریداری سکینڈل، وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

May 02, 2024 | 22:20:PM
اضافی گندم خریداری سکینڈل، وفاقی سیکرٹری انچارج فوڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) اضافی گندم خریداری سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری انچارج وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر)محمد آصف کو نگران حکومت کے دور میں 25 جنوری 2024 کو ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے نگران وزیراعظم کی مشاورت سے سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کا کرنٹ چارج دیا گیا تھا، کیپٹن (ر)محمد آصف کی جگہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ڈاکٹر فخرِ عالم وفاقی سیکرٹری وزارتِ نیشنل  فوڈ سیکیورٹی تعینات کئے گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر پر 5سال کی پابندی عائد