توانائی کمیٹی کا اجلاس،صنعتی گیس کنکشن کے اجرا پر کمیٹی قائم 

Jan 07, 2021 | 20:55:PM
 توانائی کمیٹی کا اجلاس،صنعتی گیس کنکشن کے اجرا پر کمیٹی قائم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں صنعتی گیس کنکشن کے اجرا پر کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں توانائی شعبہ کے گردشی قرضوں کا جائزہ لیا گیا۔ پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں ہونیوالے اضافے پر بریفنگ دی۔ پاور ڈویژن نے گردشی قرضے کو روکنے کے لئے کئے جانیولے اقدامات پر بریفنگ دی۔
 وزارت آئی ٹی نے بغیر میٹر کے اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے پاور ڈویژن اور وزارت آئی ٹی کو مشترکہ تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ بلوچستان میں صنعتی گیس کنکشن کے اجرا پر کمیٹی قائم کردی گئی ۔کمیٹی ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔