شہزاد رائے، حارث و دیگر نے بسنت گلبرگ میں منائی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف گلوکار شہزاد رائے اور کرکٹر حارث رؤف و دیگر کھلاڑیوں نے بسنت لاہور کے علاقے گلبرگ میں منائی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ بسنت کا تہوار لوگوں کو قریب لانے کا باعث بنا ہے، ہمیں معاشرے میں اس جیسے میلے بحال کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسنت پر عوام نے خود ہی قواعد و ضوابطہ (ایس او پیز) کی پیروی کی، جس پر خوشی ہوئی، پاکستان ایک زندہ قوم ہے، یہ خوشیاں مل کر مناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد خود کش دھماکا، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار