اسلام آباد سکول کا جمپنگ جھولا پھٹنے سے6بچے زخمی، پرنسپل گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں سکول کا جمپنگ جھولا پھٹنے سے 6بچے زخمی ہو گئے ،پولیس نے سکول پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں سکول کا جمپنگ جھولا پھٹ گیا۔جمپنگ جھولا ہوا کا بہاؤ زیادہ ہونے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق سکول میں جھولا پھٹنے سے 6 بچے زخمی ہوئے ،زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ انتظامیہ نے سکول سیل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:گرینڈ اپوزیشن الائنس نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا