حکومت ناکام ہوچکی ،فوری نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے،گرینڈ اپوزیشن الائنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابرشہزادترک)گرینڈ اپوزیشن الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے فوری طور پر نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔
گرینڈاپوزیشن الائنس کے رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پمز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز مسجد میں دھماکے میں 170 کے قریب افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں بڑی تعداد جمعہ کی نماز کیلئے آنے والے طلبہ کی تھی،ان کاکہناتھا کہ حکومت اگر امن نہیں دے سکتی تو اپنی افادیت کھو دیتی ہے،یہ کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں، ہم سب نے مل کر پاکستان بنایا، حکمرانوں کو عوام کی جانوں کی کوئی پرواہ نہیں، یہ ایک بہت بڑا سانحہ اور المناک حادثہ ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور گرینڈاپوزیشن الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ ہم نے جو بویا، وہی کاٹ رہے ہیں،بے انصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا، وفاداری بیچنے والے کیلئے 90 کروڑ ہیں اور جو ریاست کیلئے جان دے، اسے کیا ملتا ہے، ان کاکہناتھا کہ ہم نے قبائلی علاقوں میں غیر ملکیوں کو اکٹھا کیا، لوگ قتل ہوئے، پاکستان کو دوسروں کی جنگوں میں جھونک دیا گیا اور پیسہ اکٹھا کیا گیا، ہمارے اعمال کی وجہ سے یہ حالات ہیں، بیوروکریسی اور عدلیہ سمیت سب شامل ہیں۔
محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کا ووٹ چھینا گیا، ہم کسی کے خلاف نہیں، سوال یہ ہے کہ آئین کو کیوں فارغ کر دیا گیا،پولیس سے اپیل ہے، کارکنوں کو کیوں پکڑا جا رہا ہے، ان کاکہناتھا کہ ہم نے پورے ملک میں پہیہ جام کرنا ہے، مریم نواز کو بھی ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ظلم کے خلاف ہمیں کھڑا ہونا ہوگا، ان کاکہناتھا کہ ملک ایک خطرناک دور سے گزر رہا ہے، ملک ڈوب رہا ہے، عدلیہ کے پر کاٹ دیئے گئے ہیں، سچ پر پابندی ہے، پیکا ایکٹ بھی موجود ہے، سیاسی جماعتیں معاہدہ کریں، لٹیروں کو سیاست سے الگ کریں، شہباز شریف! آپ مت مانگیں، عوام پر بھروسہ کریں، ہم دینے والا ملک بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کی جیت کس کے نام کر دی؟ فہیم اشرف کی خوشی دوبالاہو گئی
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ کل یوم سیاہ بھی ہے یوم سوگ بھی ہے ،ہم کل یوم سیاہ منارہے ہیں اس میں اب سوگ بھی شامل ہوگیا ،کل پوری قوم نے اپنی بیزاری کا اظہار کرنا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پوری قوم متحد ہے،ظلم اور جھوٹ کے خلاف ہم نے اکٹھے ہونا ہے ،اگر بات کریں تو مقدمے قائم ہوتے ہیں ،کل رکشہ بند کرو،ٹیکسی اور گاڑی بند کرو،رات کو مشعل کے ساتھ ریلی نکالو،کل نماز مغرب کے بعد دعا کریں گے اور پھرباہر نکلیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کاکہناتھا کہ دو روز قومی اسمبلی میں بلوچستان پر بحث ہوئی لیکن وہ ناکافی تھی،حکومت کو چاہیے تین روز تک پارلیمنٹ میں امن و امان کی صورتحال پربحث کرے،ان کاکہناتھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے فوری طور پر نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔
مصطفی نواز کھوکھرنے کہاکہ کوئی ایسا دن نہیں ہوتا جس دن کوئی واقعہ نہ ہوا ہو،کچھ سوالات ہیں جن کے جواب ضروری ہیں،یہاں رواج ہے کہ ہر کسی پر فتویٰ دے دیا جاتا ہے،اس تفریق کو ہم نے ختم کرنا ہے،ان مسائل پر سب کو متحد ہونا پڑے گا،اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو یہ دن روز دیکھنے کو پڑے گئے۔
ان کاکہناتھا کہ بیشک فارم 47 کی حکومت ہے لیکن متفقہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے،آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے جس میں دہشتگردی ختم کرنے کی متفقہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،بین الاقوامی سازشیں ملک پر نظریں ڈالیں بیٹھی ہیں،ملک میں معیشت ، امن و امان کے چیلنجز ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کاکہناتھا کہ بلوچستان میں واقعات ہوتے ہیں اور اگلے روز نیا وزیر حلف اٹھا لیتا ہے،اس ملک کے لوگ آپ کے فیصلوں کے پابند نہیں ہیں،کل کے روز عوام گھروں میں بیٹھے باہر مت نکلے اور یوم سوگ منائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گا ، پی سی بی کا آئی سی سی کو تفصیلی وجوہات کیساتھ خط