اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پمز میں زیرعلاج دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے 33 شہدا کی میتیں لواحقین کےحوالےکردی گئیں، پمز اسپتال میں دھماکے کے 149 کیسز لائے گئے تھے جن میں 121 افراد زخمی اور 28 لاشیں شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق رات بھر طبی امداد کے بعد پمز میں زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے، پمز میں 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک اور 9 آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا علاج سرجیکل وارڈ 1 اور سرجیکل وارڈ 4 میں جاری ہے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 13 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا تھا۔