میرالباس میری مرضی؛کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا نے خاموشی توڑ دی

Feb 07, 2026 | 14:50:PM
 میرالباس میری مرضی؛کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے برہنہ فیشن سے متعلق دعوؤں پر خاموشی توڑدی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری نے بالآخر اپنے متنازع فیشن انتخاب پر خاموشی توڑ تے ہوئے کہاہے کہ برہنہ انداز میں نظر آنے کا فیصلہ میرا اپنا ہوتا ہے۔ 
ایک انٹرویو میں 31 سالہ آرکیٹیکٹ نے اپنے ملبوسات کے انتخاب کے پیچھے موجود سوچ پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ میں کوئی ایسا کام نہیں کرتی جو میں خود نہ کرنا چاہوں اور جب میں برہنہ انداز میں نظر آتی ہوں تو یہ میرا اپنا فیصلہ ہوتا ہے،البتہ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے لباس کے حوالے سے 48 سالہ ریپر کانیے ویسٹ سے رائے ضرور لیتی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ میں اور شوہر مل کر میرے لباس پر کام کرتے ہیں، یہ ایک مشترکہ تخلیقی عمل ہوتا ہے، ایسا کبھی نہیں تھا کہ مجھے کچھ کرنے کا حکم دیا گیا ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ یہ بیان ایک سال بعد سامنے آیا ہے، جب ہارٹ لیس گلوکار کی اہلیہ نے 2025 گریمی ایوارڈز میں مکمل برہنہ لباس پہن کر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی،کانیے ویسٹ اور بیانکا سینسوری نے 20 دسمبر 2022 کو کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں ایک خفیہ تقریب کے دوران قانونی طور پر شادی کی تھی،اس سے قبل جنوری 2023 میں دونوں کو پہلی بار بیورلی ہلز کے والڈورف آسٹوریا ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ شادی ریپر کانیے ویسٹ اور کم کرادشین کی علیحدگی کے صرف ایک ماہ بعد ہوئی تھی۔