میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

Feb 07, 2026 | 14:32:PM
میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نیا گریڈنگ سسٹم جاری کردیااوررواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سےیہ نیاگریڈنگ سسٹم نافذ ہوگاجبکہ جماعت دہم کےلیےنیاگریڈنگ سسٹم سال2027 سے لاگو ہو گا،نئے گریڈنگ سسٹم میں میٹرک میں پاس ہونےکےلیےکم ازکم نمبر40فیصدمقرر کیے گئے ہیں۔
نئےگریڈنگ سسٹم کےتحت فیل کا تصور ختم اور یوگریڈ متعارف کروادیا کردیا گیاہے،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو A++ گریڈ دیا جائےگا،40 فیصد سےکم نمبرلینےوالےطلبہ U گریڈ کےحامل ہوں گے،کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کامیاب تصور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اس کے علاوہ جی پی اے سسٹم عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے،40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔