بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررہوگئیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 فروری کودرخواستوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شاہد بلال حسن دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے،ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سوناپھرہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت سن کرہوش اڑجائیں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کردی تھی،ٹرائل کورٹ میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔