نیلم منیرنے بھی ٹک ٹاک پراکاؤنٹ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوب صورت اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پراکاؤنٹ بنا لیا جس کااعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پرنیلم منیر نے بتایا کہ آخر کار میں بھی اب ٹک ٹاک پر آ گئی ہوں، اب میں آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں، مجھے بتائیں کہ آپ سب میرے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کس قسم کا مواد دیکھنا پسند کریں گے؟
دوسری جانب اداکارہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بناتے ہی ہزاروں مداح انہیں فالو کرنے لگے ہیں جبکہ نیلم منیرفی الحال محض 21 اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں۔
نیلم منیر نے تاحال کوئی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ نہیں کی،اداکارہ نیلم منیر کے انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز ہیں جبکہ وہ صرف 10 اکاؤنٹس کو فالو کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شیندی کی ویڈیو وائرل
نیلم منیر نے گزشتہ ماہ ہی شادی کرنے کا اعلان کیا ہے،ان کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔