ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شیندی کی ویڈیو وائرل

شیندی میں فرحان سعید اور عروہ حسین کا ڈانس بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے

Feb 07, 2025 | 15:10:PM
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شیندی کی ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ جوڑی ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوزسامنے آرہی ہیں،حال ہی میں نکاح کے بعد ان کی "شیندی"کی ویڈیوبھی سامنے آگئی ہے۔

ماوراحسین اور امیر گیلانی کے ساتھ ساتھ عروہ حسین اور فرحان سعید بھی شادی کے مختلف ایونٹس کی تصاویرسوشل میڈیاپر شیئرکررہے ہیں۔

ماوراحسین اورامیر گیلانی کی شیندی میں فرحان سعید اور عروہ حسین کی جانب سے کیا گیا ڈانس بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

شیندی کی تقریب کے لیے ماورا حسین نے معروف فیشن ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کا لہنگا پہنا جس کی قیمت ابھی سامنے نہیں آ سکی۔

  یہ بھی پڑھیں:حرا مانی اور رجب بٹ کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وائرل ویڈیوز میں شادی کا وینیو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شادی کو ہر صورت خصوصی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔