حرا مانی اور رجب بٹ کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میوزک ویڈیو میں رجب بٹ نے گینگسٹراور حرا مانی نے رقاصہ کا کردار کیا ہے

Feb 07, 2025 | 12:52:PM
حرا مانی اور رجب بٹ کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حرا مانی اور رجب بٹ جلد ایک میوزک ویڈیو میں ساتھ نظر آئیں گے۔

اب گلوکار حمزہ ملک کی نئی میوزک ویڈیو "اوور یو" ریلیز ہوگئی ہے جس میں رجب بٹ نے ایک گینگسٹر جبکہ حرا مانی نے ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے،اس میوزک ویڈیو میں دو گینگسٹرز کو ایک لڑکی کی وجہ سے ایک دوسرے کا جانی دشمن دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا کا بھائی کی مہندی پرڈانس،ویڈیووائرل

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس میوزک ویڈیو کوکافی پسند کیا جا رہا ہے،میوزک ویڈیو کو صرف 1 دن میں ہی 39 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں جس کے بعد یہ پاکستان میں یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔