پریانکا چوپڑا کا بھائی کی مہندی پرڈانس،ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنے بھائی کی مہندی میں ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا آج7 فروری کو اداکارہ نیلام اپادھیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں،بھائی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پریانکا بھی اپنے شوہر کے ہمراہ بھارت آئی ہوئی ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جارہا ہے،ایک ویڈیوکلپ میں وہ گانے "مجھ سے شادی کروگی" پر ڈانس کررہی ہیں ۔
پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مہندی کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں، جس میں ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا بھی ان کے ساتھ نظر آئیں،ماں اور بیٹی دونوں نے تقریب میں ایک جیسے رنگوں کے خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:انجلین ملک میں کینسرکی تشخیص،اداکارہ نے تصدیق کردی
مہندی کی تقریب میں اداکارہ نے اپنے بھائی سدھارتھ کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مالتی کو پیار کرتے نظرآ رہے ہیں۔