خاتون پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر طالبہ کو بچا لیا، ویڈیو وائرل

Feb 07, 2022 | 22:09:PM
خاتون پولیس اہلکار، طالبہ، گاڑی کے نیچے، کچلے جانے سے بچا لیا
کیپشن: خاتون پولیس اہلکار طالبہ کو بچاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خاتون پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر طالبہ کو گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے بچا لیا۔
روس کی ویب سائٹ سپوتنک نیوز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے مطابق خاتون پولیس اہلکار سکول کے قریب اشارے پر کھڑی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی کہ اس دوران سکول سے واپس آتی طالبہ سڑک پار کرنا چاہتی تھی تو پولیس اہلکار نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ، اسی دوران طالبہ نے بھاگ کر سڑک پار کرنے کی کوشش کی تو تیز رفتاری سے آتی ہوئی گاڑی بھی بروقت بریک نہ لگاسکی۔
 خاتون پولیس اہلکار طالبہ کو بچاتے ہوئے گاڑی کی ٹکر لگنے سے زمین پر گر پڑی اور زخمی ہو گئی،جس پر پولیس اہلکار کو ہسپتال لے جایا گیا مگر جلد سے ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Sputnik (@sputnik_news)

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا۔۔۔ پاکستان میں کیا صورتحال رہی ؟