شوہر کو کھانے میں منشیات ڈال کر دینے والی خاتون گرفتار۔۔ حیران کن انکشاف 

Feb 07, 2022 | 16:33:PM
بھارتی میڈیا ،ریاست ، خاتون، شوہر ، کھانے ، منشیات ،پولیس
کیپشن:  متاثرہ خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوہر کو کھانے میں منشیات دینے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کو کھانے میں منشیات ملا کر دیتی تھی جس کی شکایت خود خاتون کے شوہر نے کی تھی۔

36 سالہ آشا اور 38 سالہ ستیش کی شادی 2006 میں ہوئی تھی، چند روز قبل ستیش کی اہلیہ نے اس سے معمولی باتوں پر جھگڑا شروع کردیا جس کے بعد اس کی طبیعت میں خرابی پیدا ہونے لگی جس پر ستیش نے ڈاکٹر سے رجوع کیا، ڈاکٹروں کی دوائیں لینے کے باوجود اس کی طبیعت نہ سنبھلی لیکن جیسے ہی اس نے گھر کا کھانا کھانا چھوڑا تو اس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی جس پر اسے اپنی بیوی پر شک ہوا کہ وہ کھانے میں کچھ ملا رہی ہے اور اس کا تذکرہ اس نے اپنے دوست سے کیا۔
 رپورٹس کے مطابق ستیش کے دوست نے جب اس کی بیوی سے دریافت کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ شوہر کے کھانے میں منشیات ملا رہی ہے جس پر دوست نے پولیس میں شکایت کی اور پھر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کے کھانے اور پانی میں بھی منشیات ملانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے شوہر کی جانب سے جائیداد میں حصے دار نہ بنانے پر ایسا کیا، شوہر نے کہا تھا کہ وہ اپنی جائیداد بہن بھائیوں میں تقسیم کرے گا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے