سعودی وزیر داخلہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Feb 07, 2022 | 15:15:PM
دورہ پاکستان ، سعودی عرب
کیپشن: سعودی وزیرکا دورہ پاکستان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ناکام۔۔حکمرانوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا: حمزہ شہباز
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ جو اس وقت پاکستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں وہ پاکستان حکام سے ملاقاتیں کریںگے ۔ملاقاتوں میں علاقائی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ دورے کے دوران سعودی وزیرصدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔۔۔شہبازشریف