مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ،بلدیاتی ایکٹ سختی سے مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔
16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔
انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔
ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد نیک گجر اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ مقامی نمائندوں سے اختیارات چھین کر افسر شاہی کو بااختیار بنانے کی کوشش ہے، جو عوام دشمن اور غیر جمہوری اقدام ہے۔
پارٹی قیادت نے کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف، جمہوری اور گراس روٹ لیول کا نظام ہی مرکزی مسلم لیگ کی اصل پہچان ہے، اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادے کی والدہ انتقال کر گئیں