ڈی جی آئی ایس پر آر کی پریس کانفرنس پر خیبرپختونخوا عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)خیبر پختونخواہ کے عوام کا کہنا تھا کہ فوج کیخلاف باتیں کرنے والے جانوروں سے بھی بدتر اور ملک کے ساتھ غدار ہیں، ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے تمام لوگوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے۔ عوامی شہیدوں کا مذاق اڑانے، جعلی تصاویر بنا کر بے ہودہ باتیں کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے کسی اضافی قانون یا دلیل کی ضرورت نہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے تمام لوگ سخت سزا کے مستحق ہیں، عوام پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، اس کا سر فخر سے بلند ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی، عوا م ، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت پر کچھ لوگ فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
لوگوں نے رائے دی کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اعلیٰ مقام دلانے پر دنیا بھر میں پاک فوج کی تعریف کی جا رہی ہے، پاکستانی فوج کے خلاف کچھ مخصوص لوگ بے بنیاد باتیں کرتے ہیں، یہ قوم کے ساتھ خیانت ہے۔
عوام کےمطابق پاکستان کی عسکری قیادت کی وجہ سے آج پوری دنیا ہماری عزت کرتی ہے، مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، خیبر پختونخواہ کی عوام کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مؤقف کی حمایت کرنا عوام اورپاک فوج کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک