جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا :عطا تارڑ

Dec 07, 2025 | 14:05:PM
جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا :عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہا کہ یہ انتشاری روز فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو آئینہ دکھایا ہے کہ شخصیت پرستی اور سیاسی مفاد کی خاطر یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق جیتنے والی فوج کو بدنام کر کے دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، ذلت ان کا مقدر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول،صارفین کیلئے اہم خبر