پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ، ’’خصوصی نغمہ ‘‘ جاری

Aug 07, 2026 | 21:33:PM
 پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ، ’’خصوصی نغمہ ‘‘ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی مکہ معاہدہ کے بعد ایک نغمہ بھی کر دیا گیا ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں کہ’’ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن, ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘اخوت، ایمان اور مشترکہ دفاعی عزم کے مضبوط رشتے میں متحد ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر سعودی  وزیرخارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے تہنیتی بیان جاری کرتے ہوئے ’’مکہ دفاعی معاہدے ‘‘کو تینوں ممالک کے امن ،ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے  اہم سنگ میل قراردے دیا۔

 سعودی وزیرخارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنےایکس اکاونٹس پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد،صدر جمہوریہ ترکیہ اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مشترکہ ’’مکہ دفاعی معاہدے ‘‘پردستخط  تینوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کےسلسلے میں یہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،یہ معاہدہ ان مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی کوششوں  کی نشاندہی کرتا ہےجس سے خطے کی سلامتی اوراستحکام متاثر ہوتا ہے۔

  سعودی وزیرخارجہ  نے کہا کہ یہ معاہدہ سلامتی اوراستحکام کے تحفظ اورایک زیادہ محفوظ علاقائی ماحول کی حمایت کے لیے تینوں ممالک کی مشترکہ سیاسی عزم کےطور پر سامنے آیا ہے،  یہ معاہدہ ایک محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے،جو ترقی، خوشحالی اوراقتصادی مواقع کو فروغ دے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا