پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا

Aug 07, 2026 | 17:24:PM
پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان  تاریخی دفاعی معاہدہ طے پاگیا ، کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

دفاعی معاہدے کے مطابق  تینوں مسلم ممالک کی قیادت نے’مکہ مشترکہ دفاعی معاہد‘پر دستخط کردیئے ہیں، ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔

دفاعی شعبے میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ، تینوں ممالک کے اجتماعی دفاع اور مشترکہ سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، معاہدے کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا،

مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان  نے شرکت کی جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ میں مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں قصر الصفا کا دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

 وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود کے درمیان دوطرفہ ملاقات جاری ہے۔

 بیان کے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاک حج ایپ کے ذریعے حج بکنگ کا نظام تبدیل کر دیا گیا