پاک حج ایپ کے ذریعے حج بکنگ کا نظام تبدیل کر دیا گیا

Aug 07, 2026 | 17:11:PM
پاک حج ایپ کے ذریعے حج بکنگ کا نظام تبدیل کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پرائیویٹ حج بکنگ کا نظام تبدیل کردیا گیا ، پرائیویٹ حج اسکیم وزارت مذہبی امور کی سرکاری پاک حج ایپ کے ذریعے چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پرائیویٹ حج کو تاریخ میں پہلی بار وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں لانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

نئے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت اب پرائیویٹ حج کی بکنگ، معاہدے اور تمام مالی ادائیگیاں پرائیویٹ آپریٹرز کی بجائے وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری ‘پاک حج ایپ’ کے توسط سے ہوں گی۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ یہ نیا ڈیجیٹل نظام سعودی عرب کے "نسک مسار” سسٹم کی ہدایات کے عین مطابق نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ایک ون ونڈو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے مالی امور میں مکمل شفافیت آئے گی اور ماضی میں پیش آنے والے فراڈ یا دھوکہ دہی کے امکانات میں نمایاں کمی ہو گی۔

سرکاری حج اسکیم کے بعد اب پاک حج ایپ ہی پرائیویٹ حج آپریشن کا بھی مرکزی پلیٹ فارم ہوگی، عازمینِ حج پاک حج ایپ پر دستیاب پرائیویٹ پیکجز دیکھ کر اپنی پسند کی کمپنی کا انتخاب کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 25 مجاز پرائیویٹ حج کمپنیاں وزارتِ مذہبی امور کے تحت اپنی خدمات فراہم کریں گی تاہم پاک حج ایپ پر اب تک 1 لاکھ 5 ہزار پرائیویٹ عازمین اپنی رجسٹریشن مکمل کرا چکے ہیں۔

پرائیویٹ حج آپریشن کو سال 2027 سے 2030 تک اسی نئے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت چلانے کی مکمل تیاری کی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کی رقوم، معاہدوں کی ضمانت اور آپریشنل امور کی مکمل نگرانی وزارتِ مذہبی امور خود کرے گی تاکہ حجاج کرام کو تمام تر طے شدہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بائولر شاہین آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کینڈی رائلز کو دوبارہ جوائن کر لیا